ملک بھر میں یومِ پاکستان روایتی جوش و جزبے سےمنایا جارہا ہے۔مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب
مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی تقریب۔پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے کا مارچ پاسٹ
March 23, 2026 · قومی
ملک بھر میں یومِ پاکستان آج روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، ملک بھر میں پرچم کشائی کی تقریبات سادگی سے ہوں گی۔
یومِ پاکستان کے نظریات سے وابستگی کے ساتھ وسیع تر کفایت شعاری پالیسی برقرار ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی۔
مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی تقریب ہوئی، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر مارچ پاسٹ کیا، تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال تھے۔