گورنر۔وزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری۔ پھولوں کی چادر چڑھائی
پاکستان کو چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اتحاد ضروری ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گفتگو
March 23, 2026 · قومی
گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ کے ارکان کے ساتھ کراچی میں مزارِ قائد پر حاضری دی۔ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آئیے ہم مل کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کو چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اتحاد ضروری ہے۔
شہید بھٹو اور شہید بی بی نے قائداعظم کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے جدوجہد کی۔
انہوں نے کہا کہ صدر زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی جدوجہد آج بھی جاری ہے، ملک کی ترقی کے لیے قائداعظم کے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔