کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں موبائل فون۔ٹرین سروس معطل

یہ قدم ممکنہ خطرات سے نمٹنے،عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے لیا گیا۔

               
March 23, 2026 · قومی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت بعض دیگر شہروں میں موبائل فون اور ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے۔

وزارت داخلہ حکومت بلوچستان کے معاون بابر یوسف زئی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چند شہروں میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ قدم ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے لیا گیا۔

جبکہ کوئٹہ اور پاکستان کے دیگر شہروں کے درمیان ٹرین سروس بھی معطل کی گئی ہے۔جعفر ایکسپریس معطل کی گئی ہے