اسحاق ڈارکی ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو

خطے میں حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا،امریکی صدر کی جانب سے عارضی جنگ بندی کے اعلان پر بھی بات چیت ہوئی ، دفتر خارجہ

               
March 23, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈارکی ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو میں امریکی صدر کی جانب سے عارضی جنگ بندی کے اعلان پر بھی بات چیت ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے بدلتی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔