پاکستان کی توانائی شعبے میں اہم پیش رفت، پہلا ہوریزینٹل تیل کا کنواں فعال
یہ منصوبہ جدید ٹیکنالوجی اور جیو اسٹیئرنگ کے ذریعے عالمی معیار کے مطابق مکمل کیا گیا ہے، جس سے ملکی توانائی کے شعبے میں ایک نیا باب رقم ہوگا۔
پاکستان نے تیل و گیس کے شعبے میں ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک کے پہلے ہوریزینٹل تیل کے کنویں سے پیداوار کا آغاز کر دیا ہے۔
حیدرآباد کے قریب واقع پساکھی فیلڈ کے 13 نمبر کنویں سے یومیہ تقریباً 460 بیرل تیل حاصل ہونا شروع ہو گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ جدید ٹیکنالوجی اور جیو اسٹیئرنگ کے ذریعے عالمی معیار کے مطابق مکمل کیا گیا ہے، جس سے ملکی توانائی کے شعبے میں ایک نیا باب رقم ہوگا۔
اس سے قبل پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے زیادہ تر عمودی (ورٹیکل) کنویں استعمال ہوتے تھے،
تاہم ہوریزینٹل ڈرلنگ کے اس کامیاب تجربے سے مستقبل میں مزید جدید منصوبوں کی راہ ہموار ہوگی اور مقامی توانائی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوگا۔