لودھراں کے قریب تیز گام کی کئی بوگیاں الٹ گئیں، متعدد افراد زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ، پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

               
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

لودھراں:  آدم واہن کے قریب تیز گام ٹرین کی کئی بوگیاں الٹ گئیں جس کے باعث 17 افراد زخمی ہوگئے ، ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

پشاور سے کراچی جانیوالی تیز گام ایکسپریس کو بہاولپور اور لودھراں کے درمیان میں آدم واہن کے قریب حادثہ پیش آیا۔ بوگیوں کا ہک ٹوٹنے سے ٹرین دو حصوں میں تقسیم  ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرین کے ڈبوں کو جوڑنے والا ہک اچانک ٹوٹ گیا جس کے باعث انجن کے ساتھ جڑے ہوئے سات ڈبے آگے کی جانب نکل گئے جبکہ پیچھے موجود بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹرین کے ڈبوں کو جوڑنے والا ہک اچانک ٹوٹ گیا جس کے باعث انجن کے ساتھ جڑے ہوئے 7 ڈبے آگے کی جانب نکل گئے جبکہ پیچھے موجود بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں۔

تیزگام ایکسپریس حادثے کے بعد مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور ہر طرف چیخ و پکار سنائی دیں جبکہ مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کی کوشش کی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ، پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ کر لوگوں کو ڈبوں سے نکال رہی ہے۔ عید کی وجہ سے ٹرین میں کافی زیادہ رش تھا جس کی وجہ سے متعدد افراد کے ذخمی ہونے کا اندیشہ ہے۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ انجن کے بعد چوتھی بوگی سے شروع ہوا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ معمولی زخمی مسافروں کو طبی امداد فراہم کی گئی اور حادثے کی وجوہات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔

متاثرہ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے اور بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر شکیل احمد نے بتایا کہ آدم واہن ٹرین حادثے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 17 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی اور 8 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے 7 کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ایک زخمی  کی حالت تشویش ناک ہے۔