پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی۔100 انڈیکس میں 1837 پوائنٹس کا اضافہ

انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک پیسہ کم ہو کر 279 روپے21 پیسے ہے۔

               
March 25, 2026 · کامرس

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 1837 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 55 ہزار 803 پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 55 ہزار 291 کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 55 ہزار 927 کی بلندی پر بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 53 ہزار 966 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک پیسہ کم ہو کر 279 روپے21 پیسے ہے۔

انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 279 روپے22 پیسے پر بند ہوا تھا۔