ایران امریکہ میں ثالثی سے حکومت جائز نہیں ہوسکی، مشتاق احمد اڑ گئے

واضح ڈیفیٹ اور شکست وہ امریکہ کو ہو چکی ہے اور اس شکست نے ٹر مپ کو مجبور کر دیا کہ اس کا جو تکبرہے وہ ابنائے ہرمز میں ڈوب چکا ہے

               
March 25, 2026 · قومی

اُمت ڈیجیٹل کے رپورٹر افضل شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ دیکھیں جہاں تک امریکہ اور اسرائیل کا ایران کے اوپر حملے کی تعلق ہے وہ ایک واضح شکست سے دوچار ہو چکے ہیں اور یہ امریکی ایکسپرٹ سی آئی اے کے سابق سربراہ اور ان کے میلٹری ایکسپرٹ کہہ رہے ہیں کہ ایک واضح ڈیفیٹ اور شکست وہ امریکہ کو ہو چکی ہے اور اس شکست نے ٹر مپ کو مجبور کر دیا کہ اس کا جو تکبرہے وہ ابنائے ہرمز میں ڈوب چکا ہے کہ وہ مذاکرات کی طرف آئیں اس میں اگر پاکستان ثالثی کا رول کر رہا ہے یہ اچھی بات ہے اور اس پہ ہمیں خوشی ہے کہ کوئی سالیسی ہو رہی ہے اور پاکستان اس میں مثبت اور اچھا رول ادا کر رہا ہے ۔ اس میں میں یہی کہوں گا کہ جس طرح ایران کے حوالے سے اسی طرح مسجد اقصیٰ کے حوالے سے بھی بات کی جائے امریکہ کی اشیربات سے امریکہ کی سپورٹ سے اسرائیل غزہ اور فلسطین کے اندر جنوسائیڈ کو جاری رکے ہوئے ہیں بلکہ اس کا فائننسر اس کا سپلائرز امریکہ ہیں اس لئے بیت المقدس بند ہے تین جمعے ہو گئے ہیں سینکڑوں سال بعد عید الفطر کی نماز مسجد اقصیٰ میں نہیں ہو سکتی یہ پورے مسلمانوں کے لئے دو عرب مسلمانوں کے المیہ ہے ۔ اس لئے اس کے حوالے سے بھی رول ادا کرنا چاہیے اور آخری بات میں یہ کروں گا کہ یہ مذاکرات اچھی بات ہیں ثالثی سے اچھی بات ہے پاکستان کر رہا ہے لیکن اس سے غیر قانونی حکومت قانونی نہیں ہو سکتی شہباز شریف جعلی وزیراعظم ہے فارم 47 کے وزیراعظم ہیں اگر وہ ڈیفیکٹیو پرائم منسٹر ہے اور اس کی وجہ سے وہ کوئی اچھا کام کرتے ہیں تو اس اچھے کام کی اچھائی اپنی جگہ لیکن اس سے اس کی غیر قانونی حیثیت کو کوئی قانونی حیثیت نہیں مل جاتی ہے

 

اُمت رپورٹرنے مشتاق احمد خان سوال کیا کہ پورا ایران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ایرانی عوام ایرانی حکومت پوری دنیا میں صبح اٹھتے ہی پہلی شہ سرخی میں پاکستان آ رہا ہے تو ایسی صورت میں آپ کو پاکستان حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیے نہ کہ کمزور
اس کے جواب میں مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ دیکھیں پاکستان حکومت پاکستان کی ریاست کے ہاتھ ہم مضبوط کر رہے ہیں یہ جو پالیسی ہے یہ تو آپ کو پتہ ہے ان کی جو پالیسی تو ٹرمپ آ کی غلامی کی پالیسی ہے ٹرمپ کے لیے ریکومنڈیشن کرنا نوبل پیس پرائیس کی ٹرمپ کو امن کا کیسی غلامی ہے کہ ایران میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دیکھیں ایران کے اندر پاکستان زندہ بات کے نعرے تو لگ رہے ہیں اس لیے کہ پاکستان نیوٹرل رہا ہے پاکستان نے عرب ممالک کے اور ایران کے درمیان جو کنفلیکٹ تھا اس میں پارٹی نہیں بنا اور یہ پاکستانی عوام کا پریشر تا اس کا کریڈٹ پاکستان کے عوام کو جاتا ہے کہ پاکستان کے عوام اُمت کے تنازعات میں فریق نہیں بنتے ۔ اُمت کے تنازعات میں ثالث بنتے ہیں ۔اُمت سے محبت کرتے ہیں اسلام سے محبت کرتے ہیں عالم اسلام سے محبت کرتے ہیں