امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست یا بالواسطہ کوئی بات چیت نہیں ہوئی،ایرانی سفیر
پاکستان جیسے دوست ممالک تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کے لیے سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں اور امید ہے کہ ان کوششوں میں کامیابی حاصل ہوگی
پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست یا بالواسطہ کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان جیسے دوست ممالک تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کے لیے سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں اور امید ہے کہ ان کوششوں میں کامیابی حاصل ہوگی۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ مختلف ممالک ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر رہے ہیں، اور ایران ان پیغامات کا جواب دے رہا ہے۔
بقائی نے واضح کیا کہ ایران کا موقف یہ ہے کہ وہ اپنا دفاع جاری رکھے گا اور امریکا اور اسرائیل کے ممکنہ حملوں کے دوران مذاکرات کی باتیں قابل یقین نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عباس عراقچی پاکستانی ہم منصب اور دیگر ممالک کے سفارت کاروں سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ حالات کو بہتر سمجھا جا سکے۔