آن لائن جسم فروشی کا سرغنہ 3 ارب ڈالر کما کر بھی عبرتناک موت مرگیا
یوکرینی نژاد امریکی کاروباری شخصیت نے 2018 میں اونلی فینز کی بنیادی کمپنی فینکس انٹرنیشنل کوخریداتھا
اونلی فینزکا ارب پتی مالک لیونارڈ راڈونسکی
اونلی فینز (OnlyFans) کا پراسرار ارب پتی مالک لیونارڈ راڈونسکی (Leonid Radvinsky)جس نے سبسکریپشن ماڈل کے ذریعے فحاشی کی صنعت کا رخ موڑ دیا تھا، 43 برس کی عمر میں کینسرسے انتقال کر گیا ۔
اونلی فینز کے ترجمان کا کہناتھاکہ ہم گہرے دکھ کے ساتھ لیو راڈونسکی کی موت کا اعلان کر رہے ہیں۔
یوکرینی نژاد امریکی کاروباری شخصیت نے 2018 میں اونلی فینز کی بنیادی کمپنی فینکس انٹرنیشنل (Fenix International) کو اس کے برطانوی بانی ٹم اسٹوکلی سے خریدا تھا۔ وہ فینکس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل تھا اور اس کا اکثریتی شیئر ہولڈر تھا۔
لیو کی ملکیت میں اونلی فینز ایک ایسے پلیٹ فارم سے، جو کبھی فحش مواد سے بچتا تھا، بالغوں کے لیے ایک مخصوص عالمی رجحان بن گیا جس کے 30 کروڑ سے زیادہ صارفین ہیں اور سالانہ آمدنی ایک بلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے، اس کی بنیاد شہوت انگیز پرفارمرز اور مشہور شخصیات ہیں۔
راڈونسکی کے بعد اب یہ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ اس پلیٹ فارم کا مالک کون ہوگا۔ ارب پتیوں کی فوربز فہرست کے مطابق، 2024 سے فینکس کے حصص ایل آر فینکس ٹرسٹ (LR Fenix Trust) کے پاس ہیں اور ان کی مجموعی مالیت تقریباً4اعشاریہ 7 ارب ڈالر تھی۔
کورونا وبا کے دوران اس پلیٹ فارم کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا کیونکہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ گھروں میں محصور ہو کر انٹرنیٹ کی طرف متوجہ ہوئے، جس سے مواد اور صارفین کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا۔ اونلی فینز اس پلیٹ فارم پر فروخت ہونے والے زیادہ تر مواد اور سبسکریپشنز پر 20 فیصد فیس وصول کرتا ہے۔
فینکس کے علاوہ، راڈونسکی لیو (Leo) نامی ایک وینچر کیپیٹل فنڈ بھی چلا رہاتھا جو اس نے 2009 میں قائم کیا تھا اور یہ بنیادی طور پر ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔وہ یوکرین میں پیدا ہواتھا اور شکاگو میں پرورش پائی۔