پٹرول قیمتوں میں مزید اضافہ روکنے کیلئے ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب کٹوتی کا فیصلہ
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پی ایس ڈی پی میں کٹوتی کی تصدیق کر دی۔
فائل فوٹو
وفاق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کے لیے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ترقیاتی بجٹ پر 100 ارب روپے کا کٹ لگا دیا۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پی ایس ڈی پی میں کٹوتی کی تصدیق کر دی۔
احسن اقبال نے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں 10 فیصد کٹوتی کی گئی ہے، تمام ترقیاتی منصوبوں پر 10 فیصد کٹوتی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں 100ارب کی کمی سے مالیاتی خسارہ کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ رواں مالی سال کے لیے پی ایس ڈی پی کی مد میں ترقیاتی بجٹ ہزار ارب روپے رکھا گیا تھا۔ کٹوتی کے بعد رواں مالی سال کا ترقیاتی 900 ارب روپے رہ گیا۔