پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 27 مارچ کی ہڑتال موخر کردی

لاہور سے جاری بیان میں جہانزیب ملک نے کہا تھا پیٹرول اور ڈیزل پر 8 فیصد منافع کا مطالبہ کیا تھا۔

               
March 25, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور : پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 27 مارچ کی ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور سے جاری بیان میں جہانزیب ملک نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر 8 فیصد منافع کا مطالبہ کیا تھا، فی الحال پیٹرول پر 6 روپے 70 پیسے فی لیٹر منافع دیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے فوری ملاقات کےلیے مراسلہ بھیجا تھا۔

 مراسلے میں کہا گیا تھا کہ 6 مارچ کو بھی مراسلہ بھیجا گیا تھا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا، پیٹرولیم سیکٹر کو آپریشنز، مالی مشکلات، قیمتوں اور اچانک پالیسی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت پالیسی سازی میں صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرے، ملک بھر کے 14 سے 15 ہزار پیٹرول پمپ مالکان کو درپیش مسائل فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے پر غور کریں گے