پنجاب میں اسکول یکم اپریل سے کھولنے کا اعلان
رانا سکندر حیات نے جعلی خبروں اور افواہوں سے محتاط رہنے کی تلقین کی ۔
March 25, 2026 · قومی
فائل فوٹو
لاہور: صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب بھر میں سکول کھلنے سے متعلق بڑا اعلان کر دیا۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں اسکول یکم اپریل سے کھول دیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے واضح کیا تھا کہ اس حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔صوبائی دارالحکومت سے جاری ہونے والے بیان میں رانا سکندر حیات نے جعلی خبروں اور افواہوں سے محتاط رہنے کی تلقین کی تھی۔