ایبٹ آباد میں گاڑی الٹنے سے میاں بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق

زخمی خواتین کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

               
March 26, 2026 · قومی

ایبٹ آباد: حویلیاں انٹرچینج کے قریب گاڑی الٹنے کے حادثے میں میاں بیوی سمیت تین افراد جاں بحق اور دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں صوبیدار میجر وقار احمد، ان کی اہلیہ اور ایک خاتون شامل ہیں۔ زخمی خواتین کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جائے حادثہ پر ریسکیو ٹیمیں موجود ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔