بلوچستان: پاکستان ریلویز نے آج بلوچستان میں ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل اور چمن کے لیے چمن پسنجر ٹرین پہلے ہی معطل ہیں۔
March 26, 2026 · قومی
ریلوے حکام کے مطابق آج ٹرین سروس فنی وجوہات اور ٹریک کی مرمت کے باعث معطل رہے گی۔
اس کے تحت کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس روانہ نہیں ہوگی،
جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس پشاور کے لیے روانہ کیا جائے گا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل اور چمن کے لیے چمن پسنجر ٹرین پہلے ہی معطل ہیں۔
مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔