بنگلا دیش: مسافر بس دریائے پدما میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق

ہلاک شدگان میں خواتین بھی شامل ہیں، اور ریسکیو کیے گئے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

               
March 26, 2026 · اہم خبریں

بنگلا دیش: مسافر بس دریائے پدما میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق اور 12 کو بچا لیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بدھ کی شام پیش آیا جب بس کو ایک فیری میں سوار کیا جا رہا تھا اور یہ بے قابو ہو کر تقریباً 30 فٹ گہرے پانی میں ڈوب گئی۔

بس میں 50 مسافر سوار تھے، جن میں سے 12 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ 23 افراد جاں بحق ہو گئے۔

حکام کے مطابق ہلاک شدگان میں خواتین بھی شامل ہیں، اور ریسکیو کیے گئے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد کچھ مسافر لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کی مدد لی جا رہی ہے۔