اسلام آباد:نسٹ یونیورسٹی کے قریب تیندوے کی موجودگی، ریسکیو ٹیمیں متحرک

اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 10 اور ایچ 12 میں تیندوے کی نقل و حرکت مسلسل مانیٹر کی جا رہی ہے۔

               
March 26, 2026 · قومی

اسلام آباد: نسٹ یونیورسٹی کے قریب تیندوے کی موجودگی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے نسٹ یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کر لیا ہے اور شہریوں کے ساتھ جنگلی جانور کی حفاظت کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

آئی ڈبلیو ایم بی کے مطابق تیندوے کو محفوظ طریقے سے پکڑنے کے لیے ٹریپ کیج نصب کر دیا گیا ہے اور ریسکیو ٹیمیں متحرک ہیں۔

اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 10 اور ایچ 12 میں تیندوے کی نقل و حرکت مسلسل مانیٹر کی جا رہی ہے۔