پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار، 100 انڈیکس میں 1826 پوائنٹس کی کمی

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کم از کم 1 لاکھ 56 ہزار 251 اور زیادہ سے زیادہ 1 لاکھ 57 ہزار 571 پوائنٹس تک گیا۔

March 26, 2026 · اہم خبریں, قومی

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج منفی رجحان دیکھا گیا، جس کے دوران 100 انڈیکس 1826 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 56 ہزار 487 پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کم از کم 1 لاکھ 56 ہزار 251 اور زیادہ سے زیادہ 1 لاکھ 57 ہزار 571 پوائنٹس تک گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 58 ہزار 313 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔