جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ، ایئر ٹکٹ مہنگے ہونے لگے
یکم مارچ 2026 کو یہ قیمت 188 روپے فی لیٹر تھی، یعنی صرف چند ماہ میں 283 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث جیٹ فیول کی قیمت میں 83 روپے فی لیٹر اضافہ ہو گیا ہے،
جس کے نتیجے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) سمیت دیگر ایئرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
اب جیٹ فیول کی قیمت 471 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ یکم مارچ 2026 کو یہ قیمت 188 روپے فی لیٹر تھی، یعنی صرف چند ماہ میں 283 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
جیٹ فیول کی بڑھتی قیمت کے بعد ایئرلائنز نے پروازوں کی تعداد بھی کم کر دی ہے اور ایئر ٹکٹ کے کرایے 100 فیصد تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا یکطرفہ کرایہ 40 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ لاہور سے اسلام آباد کے چانس کی سیٹس کے کرایوں میں 150 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد، لاہور، کراچی اور دیگر ڈومیسٹک اسٹیشنز کے یکطرفہ کرایے 50 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے ہیں،
اور بین الاقوامی ٹکٹوں کی قیمتیں مشرق وسطیٰ، ٹورنٹو، پیرس اور مانچسٹر کے لیے 3 سے 7 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہیں۔