سونا11ہزار روپے سستا ہوگیا

سرمایہ کار اور صارفین اس کمی کے بعد مارکیٹ کے مستقبل کے رجحان پر غور کر رہے ہیں۔

               
March 26, 2026 · کامرس

کراچی: عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 11 ہزار روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونا 9,430 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 1 ہزار 459 روپے پر ٹریڈ ہوا۔

اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی 340 روپے کمی کے بعد 7,484 روپے کی سطح پر آ گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 110 ڈالر کی کمی کے بعد 4,455 ڈالر ہو گئی،

جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے۔ سرمایہ کار اور صارفین اس کمی کے بعد مارکیٹ کے مستقبل کے رجحان پر غور کر رہے ہیں۔