کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس دو حصوں میں تقسیم
مرمت کے بعد ٹرین دوبارہ جوڑ کر اپنی منزل کی جانب روانہ کر دی گئی ہے۔
March 26, 2026 · قومی
کبیر والا میں کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کی کپلنگ عبدالحکیم ریلوے اسٹیشن پر ٹوٹ گئی،
جس کے نتیجے میں ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق، واقعے کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک عارضی طور پر متاثر رہے،
جس کی وجہ سے دیگر ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ مرمت کے بعد ٹرین دوبارہ جوڑ کر اپنی منزل کی جانب روانہ کر دی گئی ہے۔