آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں فائیو جی سپیکٹرم کی لانچنگ جلد متوقع

سپیکٹرم ایکشن میں بڑی موبائل کمپنیاں زونگ، جاز اور یو فون حصہ لیں گی، جبکہ فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ بینڈز کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔

               
March 26, 2026 · قومی

 آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں فائیو جی سپیکٹرم کے دوسرے مرحلے کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر آزاد کشمیر میں فائیو جی ٹرائل شروع ہوگا۔

آئندہ چھ ماہ کے دوران دونوں خطوں میں فائیو جی سپیکٹرم کا عمل مکمل ہو جائے گا، اور وزارت اطلاعات و ٹیلی کام اگلے ایک سے دو ہفتوں میں پالیسی ڈائریکٹو جاری کرے گی۔

سپیکٹرم ایکشن میں بڑی موبائل کمپنیاں زونگ، جاز اور یو فون حصہ لیں گی، جبکہ فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ بینڈز کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پالیسی ڈائریکٹو جاری ہونے کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کنسلٹنٹ کو ہائر کرے گی

تاکہ عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے، اور سپیکٹرم ایکشن کا عمل طویل نہیں ہوگا۔