گلگت بلتستان میں سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار، ہفتے میں 3 دن تعطیل
سرکاری دفاتر پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔
March 26, 2026 · قومی
گلگت بلتستان حکومت نے وفاقی پالیسی کے تحت سرکاری کام کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔
اس نئی پالیسی کے تحت سرکاری ملازمین کو ہفتے میں تین دن کی تعطیلات دی جائیں گی،
جس کا مقصد کام کے اوقات کو منظم اور ملازمین کے لیے آرام دہ بنانا بتایا گیا ہے۔