کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے دو کان کن جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت گل ولد جمعہ خان اور نانائی ولد عبدالرحیم اقوام علیزئی، جو کہ افغانستان کے رہائشی تھے، کے طور پر کی گئی ہے

               
March 26, 2026 · قومی

دکی کے چمالنگ علاقے میں واقع کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے واقعے میں دو کان کن جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت گل ولد جمعہ خان اور نانائی ولد عبدالرحیم اقوام علیزئی، جو کہ افغانستان کے رہائشی تھے، کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کان میں پھنسے ہوئے کان کنوں کی لاشوں کو نکال کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔