کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
کل شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے
March 27, 2026 · قومی
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔آج بارش کا امکان نہیں ہے
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج براش کا امکان نہیں تاہم کل شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔