190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت31مارچ کو ہوگی

نیب نے سزا معطلی کی درخواستیں قابل سماعت نہ ہونے کا اعتراض اٹھایا تھا

               
March 27, 2026 · قومی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستیں 31مارچ کو سماعت کے لئے مقرر،رجسٹرار آفس نے اہم کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی۔

کازلسٹ کےمطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اورجسٹس آصف پر مشتمل بینچ کیس کی سماعت کرے گا ۔ نیب نے سزا معطلی کی درخواستیں قابل سماعت نہ ہونے کا اعتراض اٹھایا تھا ۔

ہائیکورٹ نے بانی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سے جواب طلب کر رکھا ہے،احتساب عدالت نے 17جنوری 2025 کو دونوں ملزمان کو سزائیں سنائی تھیں جس کے خلاف درخواستیں زیر التوا ہیں۔