محکمہ موسمیات کی ہفتے کو کراچی میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی
جامشورو، جیکب آباد،کشمور سمیت دیگر اضلاع میں بھی بارشیں متوقع
فائل فوٹو
کراچی: محکمہ موسمیات نے ہفتے کو کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ کوشہرمیں تیز ہواوں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی سےدرمیانی اورکہیں تیزبارش ہوسکتی ہے،جامشورو، جیکب آباد،کشمور سمیت دیگر اضلاع میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سےجاری ایڈوائزری میں کہاگیاکہ شدید آندھی اور جھکڑ چلنے کے سبب کمزور املاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے،بارشوں کے دوران آسمانی بجلی بھی گرسکتی ہے۔