سعودی عرب۔ ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے دورہ پاکستان کا امکان
ہماری میٹنگ اس ہفتے کے آخر میں پاکستان میں ہوسکتی ہے۔ترک وزیر خارجہ کا بیان
March 28, 2026 · قومی
ایران ، امریکہ جنگ کے معاملے پرپاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں ، اس دوران سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب ، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا دورہ پاکستان کا امکان ہے۔
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر ہم یہ میٹنگ ترکیہ میں کرنے کے خواہاں تھے، ہمارے پاکستانی بھائی کو ملک میں ہی رکنا تھا،اس لیے میٹنگ پاکستان میں رکھی ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری میٹنگ اس ہفتے کے آخر میں پاکستان میں ہوسکتی ہے۔اگر امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کو ممکن بناتا ہے یا کسی معاہدے پر پہنچتا ہے تو اسے اسرائیل پر اثرو رسوخ ڈالنے کے لیے بھی تیار رہنا ہوگا۔
ٹیگز: