پاکستان سے حج 2026 کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا،حج پروازوں کا آغاز 18 اپریل سے 21 مئی تک جاری رہےگا۔
حج پروازیں کراچی،لاہور،اسلام آباد،کوئٹہ،ملتان،سیالکوٹ،فیصل آباداورسکھرسےروانہ ہوں گی،پہلے روز 4 پروازیں مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوں گی،ابتدائی 15 دن عازمین کو صرف مدینہ منورہ پہنچایاجائےگا۔
وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ 186پروازیں مدینہ منورہ جبکہ 282 پروازیں جدہ کے لیے مختص کی گئی ہیں،جدہ کےلیےحج پروازوں کا آغاز 4 مئی سے ہوگا، اسلام آباد سے 129،کراچی 124 اور لاہور سے 104پروازیں روانہ ہوں گی،کوئٹہ سے18،ملتان 34، سیالکوٹ 26، فیصل آباد 23 اور سکھر سے 5 پروازیں شیڈول ہیں۔
سرکاری اسکیم کےتحت1لاکھ 19ہزار عازمین حج کی ادائیگی کریں گے،عازمین میں 67ہزار 230 مرد اور 51 ہزار846 خواتین شامل ہیں،مجموعی طورپر468 حج پروازیں آپریٹ کی جائیں گی،حج پروازیں 8بڑےشہروں سےروانہ ہوں گی۔