نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا قطری وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
قطری قیادت نے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
March 28, 2026 · اہم خبریں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قطر کے وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیا۔ قطری قیادت نے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
دونوں جانب سے پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق ہوا۔