جھنگ، بہاولپور، میانوالی سمیت کئی شہروں میں بادل برسے، یزمان، چولستان اور دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی، راولپنڈی، اسلام آباد میں بھی بادل برسے، محکمہ موسمیات نے لاہور میں اکتیس مارچ تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کردی۔
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں مکان کی خستہ حال چھت گرگئی،دو افراد جاں بحق، دو زخمی ہوگئے۔
ریسکیوحکام کےمطابق ملبےتلےدبےدوافراد کونکال لیاگیا،زخمیوں اسپتال منتقل کیاگیا،مکان کی چھت بارش اور تیز آندھی کےباعث گرگئی،مکان کی چھت ٹی آر گارڈر سے بنی ہوئی تھی۔
ریسکیوحکام کاکہنا ہےکہ حادثےمیں 25 سالہ قاسم جاوید، 18 سالہ اویس ولدجاویدجاں بحق ہوئے،18 سالہ صباحت ولدجاوید، 45 سالہ پروین زوجہ جاوید زخمی ہوئیں
خیبرپختونخوا کے بھی مختلف شہروں میں بارش ہوئی، بنوں میں شدید بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے، شہری شیر محمد کے پانچ بچے ملبے تلے دبے، دو بیٹیاں اور بیٹا دم توڑ گیا، ریسکیو آپریشن کے دوران دو زخمی بیٹوں کو زندہ نکال لیا گیا۔
کراچی میں بھی بادل برسنے کا امکان پیدا ہوگیا، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں بارش متوقع ہے۔