کراچی، شادی ہال میں سلنڈر دھماکا،4 زخمی
ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال اور سول اسپتال منتقل کر دیا
March 29, 2026 · قومی
کراچی: شہر کے علاقے پاور ہاؤس چورنگی کے قریب واقع ایک شادی ہال میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ ہال کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا، جس کی شدت کے باعث صوفوں میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ فانوس اور دیگر سامان بھی ٹوٹ کر گر گیا۔ واقعے کے بعد ہال میں بھگدڑ مچ گئی۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال اور سول اسپتال منتقل کر دیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔