6 سال بعد پی آئی اے کی پرواز لندن کے لیے روانہ

پی آئی اے کی پرواز 329 مسافروں کو لےکرلندن روانہ ہوئی،برطانوی روٹ پرپی آئی اےکا بوئنگ 777 طیارہ استعمال کیا گیا۔

               
March 29, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

Alt Text

اسلام آباد: پی آئی اے کی پرواز چھ سال کے طویل وقفے کے بعد مسافروں کو لے کر لندن روانہ ہو گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافروں کو الوداع کرنےکیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا،خصوصی تقریب میں برطانوی ہائی کمشنر اورسیکرٹری دفاع نےبھی شرکت کی،مسافروں کی جانب سےلندن کیلیے براہ راست پروازوں کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔

پی آئی اے کی پرواز 329 مسافروں کو لےکرلندن روانہ ہوئی،برطانوی روٹ پرپی آئی اےکا بوئنگ 777 طیارہ استعمال کیا گیا، لندن کےلئےپاکستان سے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ ہونگی،برطانوی شہر مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ ہو رہی ہیں۔