ایران میں میزائل حملہ: کراچی کا 26 سالہ نوجوان یاسر خان جاں بحق

یاسر 23 مارچ کی شب اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا جب یہ ناگہانی آفت آ پڑی ، بھائی

               
March 29, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی : ایران کی بندرگاہ پر ہونے والے میزائل حملے کے نتیجے میں کراچی کے علاقے ماڑی پور سے تعلق رکھنے والا پاکستانی نوجوان یاسر خان جاں بحق ہو گیا۔ 26 سالہ یاسر ایران میں روزگار کے سلسلے میں مقیم تھا۔

اہل خانہ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ایران کی معروف بندرگاہ بندر عباس پر پیش آیا۔ یاسر خان وہاں ایک ٹگ بوٹ (Tugboat) پر اپنے فرائض انجام دے رہا تھا کہ اچانک ہونے والے میزائل حملے کی زد میں آگیا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کے بھائی واجد خان نے میڈیا کو بتایا کہ”یاسر 23 مارچ کی شب اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا جب یہ ناگہانی آفت آ ٹوٹی۔ حملے کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔”

یاسر خان کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی کراچی کے علاقے ماڑی پور میں اس کے گھر پر کہرام مچ گیا۔ نوجوان کی ناگہانی موت پر علاقے کی فضا سوگوار ہے اور اہل خانہ شدید صدمے کی حالت میں ہیں۔