16 پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کا انتظام مکمل ہے۔ مدثر ٹیپو
بندرگاہوں پر کام کرنے والے کچھ پاکستانیوں کو وطن واپسی کے لیے مدد درکار تھی۔
March 30, 2026 · قومی
ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ 16 پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کا انتظام کرلیا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی بندرگاہوں پر کام کرنے والے کچھ پاکستانیوں کو وطن واپسی کے لیے مدد درکار تھی۔
مدثر ٹیپو نے کہا کہ 16 پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کا انتظام کر لیا، واپسی کا سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔
ایران میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران اور ایرانی شپنگ کمپنیوں کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔