پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی۔100 انڈیکس 5957 پوائنٹس کی کمی

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 45 ہزار 712 کی نچلی سطح تک آیا۔

               
March 30, 2026 · کامرس

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن شدید مندی دیکھی جا رہی ہے۔

100 انڈیکس کاروبار کے دوران 5957 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 45 ہزار 750 تک گرگیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 45 ہزار 712 کی نچلی سطح تک آیا۔ جبکہ 1 لاکھ 51 ہزار 813 کی بلندی پر بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 51 ہزار 707 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔