احتجاج کیس میں علیمہ خان کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا

راولپنڈی کی عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔

               
March 30, 2026 · قومی

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے احتجاج کیس میں علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔مقدمے کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

سماعت کے دوران علیمہ خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی مزید سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی۔