سعودی عرب۔ترکیہ مصر کے وزرائے خارجہ مشاورتی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس روانہ

ائیرپورٹ پر ایڈیشنل خارجہ سیکرٹری مشرقِ وسطیٰ سید احمد معروف ودیگر حکام نے الوداع کیا

               
March 30, 2026 · قومی

سعودی عرب ،ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی اور خطے میں قیام امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے مشاورتی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔

ائیرپورٹ پر ایڈیشنل خارجہ سیکرٹری مشرقِ وسطیٰ سید احمد معروف، ایڈیشنل خارجہ سیکرٹری افغانستان و مغربی ایشیا سید علی اسد گیلانی اور وزارت خارجہ کے دیگر حکام نے انہیں الوداع کیا ۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان،جمہوریہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فدان اور عرب جمہوریہ مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کے پاکستان کے دورے کا مقصد پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے درمیان مشاورتی عمل کے دوسرے اجلاس میں شرکت تھا،جو اسلام آباد میں ہو ۔ اس سلسلے میں پہلا اجلاس 19 مارچ 2026 کو ریاض میں ہوا تھا۔