کراچی کلفٹن میں سپر اسٹور میں خوفناک آگ، کئی گھنٹوں بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا
آگ زمزمہ پارک کے قریب واقع اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی، جہاں گودام موجود ہونے کے باعث شعلوں نے شدت اختیار کر لی۔
کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک سپر اسٹور میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ زمزمہ پارک کے قریب واقع اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی، جہاں گودام موجود ہونے کے باعث شعلوں نے شدت اختیار کر لی۔
فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ آگ کو عمارت کے دیگر حصوں تک پھیلنے سے روک دیا گیا ہے، تاہم بیسمنٹ میں موجود آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ عملہ مسلسل کوششوں میں مصروف ہے۔
حکام کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔
#کراچی #کلفٹن #آگ #فائر_بریگیڈ #ریسکیو #حادثہ #پاکستان #تازہ_خبر