پنجاب میں یکم اپریل سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا اعلان

تعلیمی ادارے 4 دن کھلنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے اور کلاسز فزیکل ہوں گی،

               
March 30, 2026 · قومی

لاہور: پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یکم اپریل سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں میں ہفتے میں 5 دن معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ تعلیمی ادارے 4 دن کھلنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے اور کلاسز فزیکل ہوں گی،

ہائبرڈ یا آن لائن نظام نہیں چلایا جائے گا۔ رانا سکندر حیات نے والدین اور طلبہ سے کہا کہ اسکول آئیں اور پڑھائی میں حصہ لیں۔

یہ فیصلہ صوبے میں تعلیمی سرگرمیوں کو معمول پر لانے اور طلبہ کی تعلیم میں رکاوٹیں ختم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔