نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اہم دورے پر چین روانہ
چین کے اعلیٰ حکام سے مشرق وسطیٰ ،خطے کی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال کریں گے۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اہم دورے پر چین روانہ ہوگئے۔چین کے اعلیٰ حکام سے مشرق وسطیٰ اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار چینی وزیرِ خارجہ کی دعوت پر بیجنگ پہنچیں گے جہاں دونوں رہنما پاک چین دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیں گے۔
دفترِ خارجہ کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کو علاقائی صورتحال کے ساتھ ساتھ دو طرفہ اور عالمی سطح کے باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار ڈاکٹروں کی رائے کے برخلاف چین کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا، اسحاق ڈار کی کندھے کی ہڈی ٹوٹنے کے باعث ڈاکٹروں نے انھیں آرام کا مشورہ دیا تھا، خراب طبیعت کے باوجود اسحاق ڈار کا دورہ پاکستان کے چین سے گہرے تعلقات کا ثبوت ہے۔