سانحۂ گل پلازا کمیشن نے ڈی جی ایس بی سی اے کو نوٹس جاری کر دیا
March 31, 2026 · قومی
سانحۂ گل پلازا تحقیقاتی جوڈیشل کمیشن نے ڈی جی ایس بی سی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔
کراچی میں سانحۂ گل پلازا کے حوالے سے قائم جوڈیشل کمیشن نے سندھ بلڈنگ اینڈ کنٹرول اتھارٹی سے شہر کی بلڈنگ اور ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز پر عمل درآمد سے متعلق قانونی وضاحت طلب کر لی۔
کمیشن کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ گل پلازا جیسی عمارتوں میں ریگولیشنز پر عمل کے لیے ذمے داری کس ادارے پر عائد ہوتی ہے۔
تحقیقاتی کمیشن نے سوال کیا ہے کہ ایس بی سی اے کا کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز کے نفاذ اور نگرانی میں کیا کردار ہے؟
کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979ء اور متعلقہ ریگولیشنز کی روشنی میں وضاحت کی جائے۔
تمام جوابات اور دستاویزات یکم اپریل تک کمیشن سیکریٹریٹ میں جمع کروائی جائے۔