سابق جج طارق محمود جہانگیری نے 3کروڑ روپے ادا کردئیے

سروس کے دوران طارق محمود جہانگیری نے گھر کی تعمیر کیلئے بلا سود قرض لیا تھا۔

               
March 31, 2026 · قومی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے برطرف جج طارق محمود جہانگیری نے عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے 3 کروڑ روپے کی ادائیگی کردی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایک روپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بطور جج اپنی سروس کے دوران طارق محمود جہانگیری نے گھر کی تعمیر کیلئے بلا سود قرض لیا تھا۔

سروس کے دوران گھر کی تعمیر کیلئے لیے گئے قرض کی کٹوتی ہوتی رہی، تاہم جعلی ڈگری کیس میں کراچی یونیورسٹی کی جانب سے ڈگری کی معطلی اور جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے باعث برطرف کیے جانے پر طارق محمود جہانگیری پر 3 کروڑ روپے واجب الادا تھے۔