پاک افغان بارڈر طورخم ایک مرتبہ پھر افغان مہاجرین کیلئے کھول دیاگیا
مختلف شہروں میں زیر حراست 11 افغان شہریوں کو حمزہ بابا ٹرانزٹ کیمپ منتقل کیا گیا
March 31, 2026 · قومی
پاک افغان بارڈر طورخم ایک مرتبہ پھر افغان مہاجرین کیلئے کھول دیا گیا ہے، سرحدی گزرگاہ پر افغان شہریوں کی ملک بدری کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا۔
ملک کے مختلف شہروں میں زیر حراست 11 افغان شہریوں کو حمزہ بابا ٹرانزٹ کیمپ منتقل کیا گیا، جہاں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں طورخم سرحد روانہ کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق طورخم پہنچنے پر افغان شہریوں کو افغان بارڈر حکام کے حوالے کر دیا گیا
ذرائع کے مطابق طورخم سرحد گزشتہ سال 12 اکتوبر سے ہر قسم کی تجارت کیلئے بند ہے، جبکہ حالیہ پاک افغان کشیدگی کے باعث 26 فروری سے افغان شہریوں کی واپسی کا عمل بھی معطل تھا۔
تاہم اب سرحد کھلنے کے بعد افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے