فی تولہ سونا نئی بلند سطح پر پہنچ گیا
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، جو 2 ہزار 401 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 1 ہزار 461 روپے تک جا پہنچی۔
کراچی: سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ، فی تولہ نئی بلند سطح پر پہنچ گیا
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں تقریباً 2800 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 78 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، جو 2 ہزار 401 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 1 ہزار 461 روپے تک جا پہنچی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 28 ڈالر مہنگا ہو کر 4560 ڈالر تک پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور کرنسی مارکیٹ کی صورتحال مقامی سونے کی قیمتوں پر براہِ راست اثر انداز ہو رہی ہے، جس کے باعث آئندہ دنوں میں مزید تبدیلی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔