لاہور: شدید ژالہ باری نے تباہی مچا دی ، درجنوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
ڈرائیورز نے اپنی گاڑیاں بچانے کے لیے فلائی اوورز اور پیٹرول پمپس کے نیچے پناہ لی ۔
فائل فوٹو
لاہور: صوبائی دارالحکومت اور گردونواح میں اچانک موسم کی تبدیلی اور شدید ژالہ باری (اولے پڑنے) نے شہر میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ بڑے سائز کے اولے گرنے سے گاڑیوں کے شیشے توٹ گئےجبکہ کئی علاقوں میں مکانات کی کھڑکیوں کو شدید نقصان پہنچا۔
لاہور میں گرج چمک کے ساتھ 32منٹ کی بارش نے شہر میں جل تھل کردیا ، سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اورآندھی کے باعث بعض درخؒتوں کی شاخین بھی ٹوٹ کر گر پڑیں ، ژالہ باری نے موسم خنک کردیا،۔
واسا اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں کی دوین لگ گئیں تاہم ایک گھنٹے کے دوران مرکزی شاہرات کلیئر کر دی گئیں لیکن نشیبی اور جنرل آبادی میں ابھی رات گئے تک پانی کھڑا رہا ، اسی دوران واسا کی طرف سے افسروں کا دفاتر سے باہر نکل کر نکاسی آب کی نگرانی کا دعویٰ بھی سامنے آیا اور واسا کی طرف سے بارش رکنے کے تین منٹ کے بعد جاری کیے جانے واے اعدادوشمار میں میں بتایا گیا کہ سب ے زیادہ بارش جور ٹائون مین تیس اعشاریہ پانچ ملی ملی یٹر ہوئی۔
کچھ علاقوں میں دو سے پانچ ملی میٹر بارش ریکارڈ کرنے اور بعض میں معمولی بارش کی اطلاع بھی دی گئی جبکہ شہریوں نے پورے شہر میں موسلدھار بارش اور ذالہ باری کی تصدیق کی ہے بعض ایمپریس روڈ سمیت بعض علاقوں میں ژالہ باری سے فرش سفید ہوگئے ۔
اچانک ہونے والی اس آفت کے باعث شاہراہوں پر موجود ڈرائیورز نے اپنی گاڑیاں بچانے کے لیے فلائی اوورز اور پیٹرول پمپس کے نیچے پناہ لی، جس کی وجہ سے شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک بلاک ہو گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ژالہ باری سے نہ صرف گاڑیوں بلکہ پودوں، فصلوں اور پرندوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات نےوقفے وقفے سے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے