ایران میں جاں بحق کراچی کے شہری کی میت پاکستان کے حوالے
یاسر خان ایران کے شہر بندرعباس میں ہونے والے حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔
March 31, 2026 · قومی
فائل فوٹو
کراچی: امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے ایران میں ہلاک ہونے والے کراچی کے شہری یاسر خان کی لاش بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان میں پاکستانی حکام کے حوالے کردی گئی۔
یاسر خان چند روز قبل ایران کے شہر بندرعباس میں ہونے والے حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔
چاغی میں انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے تصدیق کی کہ یاسر شاہ کی لاش تفتان میں ایرانی حکام نے پاکستانی حکام کے حوالے کی۔
اہلکار کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام نے قانونی کارروائی مکمل کر کے لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔