علیمہ خان نے اگلے ہفتے 10 ہزار کارکنان کو اڈیالہ پہنچنے کی ہدایت کردی

عمران خان کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا جائے ، صحافیوں سے گفتگو

               
April 1, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی: بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے اگلے ہفتے 10 ہزار پی ٹی آئی عہدیداروں اور کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دے دی۔اڈیالہ جیل کے قریب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے دعویٰ کیا کہ اگلے ہفتے 10 ہزار پی ٹی آئی عہدیدار بانی پی ٹی آئی کے علاج کیلئے یہاں آکر بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم نے صرف پاکستان تحریک انصاف کیلیے کال دی ہے، اس وقت حکومت پر دبائو ڈالنے کی ضرورت ہے، ہم حکومت پر دبائو ڈالنا ہے، عمران خان کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا جائے۔