ٹرمپ کے ایران جنگ ختم ہونے کے اشارے پرایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
وسیع پیمانے پر ٹوپکس انڈیکس بھی 3.67 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 3,626.33 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ٹرمپ کے ایران جنگ ختم ہونے کے اشارے پرایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے۔
جاپان کے نِکی حصص انڈیکس میں تقریباً 4 فیصد اضافہ ہوا، جس کی وجہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کی امیدیں ہیں۔
نِکی 225 3.87 فیصد بڑھ کر 53,039.72 پوائنٹس تک پہنچ گیا، اور اپریل کا آغاز مضبوط انداز میں ہوا، حالانکہ مارچ میں یہ انڈیکس 2008 کی عالمی مالیاتی بحران کے بعد سب سے خراب مہینہ رہا تھا۔
وسیع پیمانے پر ٹوپکس انڈیکس بھی 3.67 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 3,626.33 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسی دوران، جنوبی کوریا کا انڈیکس 6.26 فیصد اضافے کے ساتھ 316.27 پوائنٹس بڑھ کر 5,368.73 پر پہنچ گیا۔
سنگاپور کا انڈکس بھی 1.7 فیصد بڑھ کر 82.89 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 4,968.34 پر بند ہوا۔