تہران کی ریلی میں پاکستان شکریہ کے نعرے، لیکن وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا
ویڈیو کے برعکس ایرانی ذرائع ابلاغ کی کوریج میں کہیں پاکستانی پرچم دکھائی نہیں دیتا
تہران میں نکالی گئی ریلی میں پاکستان شکریہ کے نعرے لگائے گئے
ایرانی دارالحکومت تہران کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ریلی کے شرکا پاکستان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے بڑے پیمانے پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین سمیت ایرانی شہری پاکستان کا قومی پرچم لہرا رہے ہیں۔
بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایران میں یہ 8 واں موقع ہے کہ ایران پاکستان کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ریلی نکالی گئی ہے۔ ایرانی سیاسی قیادت بھی کئی مواقع پر پاکستان کا شکریہ ادا کر چکی ہے۔
ریلی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ تہران کے ولی عصر اسکوائر یا میدان ولیعصر میں نکالی گئی۔ وائرل ویڈیو کے آغاز میں شرکا نعرے لگا رہے ہیں ’’پاکستان شکریہ، پاکستان شکریہ‘‘۔۔
انہوں نے پاکستانی اور ایرانی پرچم اٹھا رکھے ہیں۔
کچھ خواتین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اردو میں تحریر تھا ’’پاکستانی عوام کی محبت ایران کبھی نہیں بھولے گا۔‘‘
یہ ویڈیو سینئر صحافی عاصمہ شیرازی سمیت درجنوں پاکستانیوں نے شیئر کی۔
تہران کے میدان ولیعصر میں ریلی کے دوران شرکا پاکستان شکریہ کے نعرے لگاتے ہوئے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی لیکن ایرانی میڈیا کی کوریج میں کہیں پاکستانی پرچم دکھائی نہیں دیتا۔
مزید تفصیل https://t.co/PjnRuGFT8J pic.twitter.com/glZ7y36c2K— Daily Ummat (@ummatdigitalpk) April 1, 2026
کوئی پاکستانی پرچم نہیں- ویڈیو کی حقیقت کیا ہے
اگرچہ وائرل ویڈیو کے ساتھ پاکستانی اکاؤنٹس سے دعویٰ کیا گیا کہ یہ ریلی پاکستان کا شکریہ ادا کرنے کیلئے تھی تاہم ایرانی ذرائع ابلاغ کی چھان بین سے معلوم ہوا کہ میدان ولیعصر میں ہونے والا اجتماع ایرانی افواج کی حمایت اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کیلئے تھا۔
ایران کے خبر رساں ادارے آنا نے اس ریلی کی کوریج کی۔ حیرت انگیز طور پر ریلی کی تصاویر میں کہیں بھی پاکستانی پرچم دکھائی نہیں دیا۔

وائرل ویڈیو میں میدان ولی عصر کی دیوار نگار دکھائی دے رہی ہے۔ تاہم خبر ایجنسی آنا کی تصاویر میں دیوار نگار کے پاس بھی کہیں پاکستانی پرچم دکھائی نہیں دتا۔
اسی خبر رساں ادارے نے ریلی کی چند ویڈیوز شائع کی۔ ایک ویڈیو میں کافی حد تک پس منظر دکھائی دیتا ہے لیکن یہاں بھی پاکستانی پرچم کا کوئی نشان نہیں۔
امکان یہی ہے کہ پاکستان کے شکریہ کیلئے لوگ ریلی کے ایک کونے میں جمع ہوئے اور وہیں پر پاکستانی پرچم لہرائے گئے۔